سکھر، اپیلٹ ٹریبونل میں یٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ دوسرے روز جاری

منگل 9 اپریل 2013 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9اپریل۔2013ء)سندھ ہائی کورٹ بینچ میں قائم اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ آفسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پرامیدواروں کی جانب سے اپیل دائر کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اس سلسلے میں سکھر ۔

(جاری ہے)

خیرپور ، لاڑکانہ ، و دیگر اضلاع سے گیاوہ امیدواروں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ بینچ میں قائم اپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی اس موقع اپلیٹ ٹربیونل میں اپیل داخل کرانے کے بعد امیدواروں کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفسر کی جانب سے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں دوسرے مراحل میں ہم نے اپیل جمع کرادی ہے جبکہ سکھر اور دیگر اضلاع سے بھی امیدواروں کی بڑی تعدادریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی بحالی کیلئے اپیل داخل کرانے پہنچ رہے ہیں دوسری جانب ٹربیونل کے سربراہ جسٹس احمد علی شیخ نے متعدد اپیلوں پر نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ (ف) لیگ کے سربراہ پیر پگارا کے صاحبزادے سید رافع اکبر شاہ راشدی کی جانب سے داخل کرائی گئی اپیل دوسرے جج کا منتقل کر دیا گیا ہے آج اپیلیں داخل کرانے والوں میں محمد عالم مینگل ، ڈاکٹر بشیر احمد بروہی ، دولہا دریا خان مغل ، محمد آصف، عبدالحق بھرت ، نصیر الدین فاروقی ، مختیار احمد سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں جو کہ پی ایس 36، این اے 204،پی ایس 42، پی ایس 35، و دیگر حلقوں سے امیدوار تھے جن کی کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسروں نے اسکرونٹی کے دوران مسترد کر دیئے تھے اس موقع پر امیدواروں کی جانب سے اپیل جمع کرانے کیلئے ان کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔