فیصل آباد، مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کا حلقہ پی پی 67میں الیکشن لڑ نے کا حتمی فیصلہ

منگل 9 اپریل 2013 19:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9اپریل۔2013ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی نے حلقہ پی پی 67میں الیکشن لڑ نے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر حافظ عبد الرحمن آزاد اور مرکزی قائدیننے پی پی 67میں میاں مقصود گوگاکو نامزاد کر دیا ہے ، مرکزی قائدین نے فیصلہ کیا کہ پی پی 67میں میاں مقصود احمد گوگاکو (ن) لیگ نے ٹکٹ نہ دیا تو وہ پی پی 67میں امیدوار ہو ں گے،اور قائدین حلقہ میں 70یو نٹس میں بڑ ے زور شور سے انتخابی مہم کا آغا ز کر دیا ہے ،منصور آباد میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے میاں مقصود احمد گوگانے کہا کہ ہم نے ساری زندگی مسلم لیگ کو ووٹ دئے ہیں اب اگر ہمیں سپورٹ کریں ۔

(جاری ہے)

تو اس میں مسلم لیگ اورمرکزی جمعیت اہلحدیث کی نیک نامی ہو گی ۔پی پی 67میں کم ا ز کم 20ہزار ووٹو ں کی برتری حاصل ہے ۔اجلاس سے یحییٰ مدنی ،عبد الرحمن آزاد،رانا شفیق ،وقاص احمد،ذوالفقارملک،محمد ابراہیم ،را نا افضل،مز مل و دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :