سکھر،قائم علی شاہ پر اعتراضات داخل کرانے والے وکیل پر جیالے وکلا کا تشدد، قائم علی شاہ کے حمایتی وکیلوں نے مجھ پر حملہ کیا ، صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ ان پر اعتراضات درست ہیں ،مضروب وکیل

بدھ 10 اپریل 2013 17:05

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10اپریل 2013ء ) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ پر اعتراضات داخل کرانے والے خیرپور ڈسٹرکٹ بار کے صدر منظور انصاری پر جیالے وکیل برس پڑے،لاتوں،مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،ہائی کورٹ میں موجود پولیس تماشا دیکھتی رہی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پر خیرپور ڈسٹرکٹ بار کے صدر منظور انصاری نے اعتراضات داخل کرائے جس کی بدھ کو سماعت اپلیٹ ٹریبونل سکھر بنچ میں ہوئی۔

سماعت کے بعد جب منظور انصاری اپنی کار میں سوا ہوئے تو وہاں پر موجود وکلا منظور انصار کو کار سے گھسٹیتے ہوئے باہر لے آئے اور پھر لاتوں مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی کاغذات نامزدگی کرانے والے وکیل کو اتنا مارا کہ وہ لہولہان ہوگئے۔ واقعہ پر منظور انصاری نے کہا کہ قائم علی شاہ کے حمایتی وکیلوں نے مجھ پر حملہ کیا ہے اب یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ قائم علی شاہ پر اعتراضات درست ہیں اور وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

متعلقہ عنوان :