الیکشن ٹریبونل نے نواز شریف ، قائم علی شاہ ، آغا سراج درانی کے کاغذات نامزدگی کی منظور ی کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں، اپیلٹ ٹربیونل نے ملک عظمت کو این اے 34اور پی کے 97 سے الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا

جمعہ 12 اپریل 2013 14:15

لاہور/سکھر/پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اپریل 2013ء ) الیکشن ٹریبونل نے این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،سابق صوبائی وزیر آغا سراج درانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواستوں کو مسترد کر دیا ، اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت ملک عظمت کو این اے 34 اور پی کے 97 سے الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف مختلف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ ٹریبونل نے این اے 120سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت ملک عظمت کو این اے 34 اور پی کے 97 سے الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سکھر کے الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 سے قائم علی شاہ پر لگائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔ آغا سرج درانی کیخلاف دائر درخواست بھی ٹریبونل نے خارج کردی۔ سراج درانی پی ایس 9 گڑھی یاسین سے الیکشن لڑیں گے ۔