فیصل آباد:شادی میں ہوائی فائرنگ ، دوباراتی گرفتار

جمعہ 12 اپریل 2013 20:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2013ء) فیصل آباد میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں شادی ہال پر چھاپا مارا۔ دُلہا کی گرفتاری کی کوشش پر باراتی مشتعل ہوگئے۔ پولیس نے ہاتھا پائی کے بعد دو باراتیوں کو گرفتار کرلیا۔فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاوٴن میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر شادی ہال پر چھاپہ مارا اور دُلہا کو دوستوں سمیت گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اس پر باراتیوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی اور باراتیوں نے دُلہا کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تاہم پولیس نے دو باراتیوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد باراتیوں نے ملت روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دی۔ پولیس نے طاقت استعمال کرتے ہوئے سڑک کھلوادی اور دُلہا کو گرفتار نہ کرنے کا یقین دلایا جس پر باراتیوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :