کراچی، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ،سراج درانی پر اعتراضات مسترد، سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی کیخلاف درخواست پر سابق نگران وزیر اعظم میاں سومرو ، جکھرانی 17اپریل کو طلب

جمعہ 12 اپریل 2013 22:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اپریل۔2013ء) سندھ کے سابق وزیر اعلی ٰقائم علی شاہ ، سراج درانی و دیگر کے کا غذات نا مزدگی بحا ل ، الیکشن ٹریبو نل نے تمام اعتراضا ت مسترد کر دیئے تفصیلات کے مطابق سکھر میں الیکشن کمیشن کی جا نب سے قائم کیے گئے الیکشن ٹریبو نل نے سکھر ، خیر پور، نو شہرو فیروز ، گھو ٹکی ، لا ڑکا نہ ، جیکب آباد ، شکارپور، کشمور اور قمبر شہداد کو ٹ کے اضلاع کی قومی و صوبا ئی اسمبلی کی نشستوں پر مختلف امیدواروں کے خلاف داخل کر ائی گئی درخوا ستوں کی سما عت کی پی ایس29خیر پور پر سندھ کے سابق وزیراعلی ٰ سید قائم علی شاہ کے کا غذات نا مزدگی بحا ل کر دیئے گئے ان کے خلاف ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر منظور حسین انصار ی نے کرپشن ، اثا ثے چھپا نے سمیت دیگر جو الزامات عائد کیے گئے تھے وہ ٹریبو نل نے مسترد کر دیئے اسی طرح پی ایس 9گڑھی یا سین پر سندھ کے سابق صو با ئی وزیر آغا سراج درانی کے بھی کا غزات نا مزدگی بھی بحال کیے گئے ان کے خلا ف ان کے مخا لف امیدوار نجف کماریو کی جانب سے درخواست میں ان پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے جو الیکشن ٹریبو نل نے مستردکر دیئے ٹریبو نل نے سابق وزیر اعظم محمد میاں سو مرو کی جا نب سے مخا لف امیدوار سابق وفاقی وزیر اعجا ز جکھرانی کے خلاف داخل کر ائی گئی درخواست پر الیکشن ٹریبو نل نے فریقین کو دو با رہ سترہ اپریل کو طلب کیا ہے الیکشن ٹریبو نل نے دیگر امیدواروں کی درخوا ست پر بھی فیصلے سنا ئے جبکہ الیکشن ٹریبو نل میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و این اے 212 اور پی ایس 21کے امیدوارسید ظفر علی شاہ کے خلاف ان کے مخا لف امیدوار نا یا ب حسین نے اثا ثے چھپا نے کے الزام کے تحت در خوا ست داخل کر ائی جس پر الیکشن ٹریبو نل نے انہیں کل طلب کر لیا ہے جبکہ اسی طرح مہر برادری کے سردار محمد بخش مہر پر ارینی کینال میں ایک ارب نو کروڑ رو پے کی کرپشن کر نے اور سابق وزیر مملکت علی نواز خان مہر پر بنک سے قرض معاف کر انے کے الزم کے تحت گھو ٹکی کے وکیل علی مرادلو ند نے درخواست جمع کرائی ہے جس پر ٹریبو نل نے ان کو طلب کرلیا ہے ۔