امپائراسکینڈل: ندیم غور ی پر4،انیس الرحمن پر3سال کی پابندی عائد

ہفتہ 13 اپریل 2013 19:32

امپائراسکینڈل: ندیم غور ی پر4،انیس الرحمن پر3سال کی پابندی عائد
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اپریل۔2013ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اسکینڈل میں اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انٹرنیشنل امپائر ندیم غوری پر چار سال اور ڈومیسٹک امپائر انیس الرحمن صدیقی پر تین سال کی پابندی عائد کردی ہے۔سال2012میں بھارتی ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن میں چھ امپائرز پردہ فاش کا ہوا۔پاکستانی امپائرز ندیم غوری اور انیس الرحمن بھی پکڑے گئے۔

دونوں امپائرز نے انڈر کوور رپورٹرز سے وعدہ کردیا کہ اگر انہیں لیگ کا کنٹریکٹ ملا،تو وہ اپنے فیصلوں میں ان کی مدد دینے کو تیار ہے۔پردہ فاش ہوا تو تمام امپائرز پر پابندی لگادی گئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انکوائری کی اورپانچ ماہ بعد دونوں امپائرز کے خلاف فیصلہ سنادیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹی گریٹی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ، انٹرنیشنل امپائر ندیم غوری پر چار سال جبکہ ڈومیسٹک امپائر انیس الرحمن صدیقی پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کا اطلاق گیارہ اکتوبر دو ہزار بارہ سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے فیصلہ کرنے سے قبل تمام تر شواہد کا فارنزک تجزیہ بھی کیا تھا۔تحقیقات کے دوران امپائرز نے جو بیان دیئے ، وہ مہیا کردہ شواہد سے متضاد تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی اپنے امپائر نادر شاہ کیخلاف اس اسکینڈل میں اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے اس پر دس سال کی پابندی عائد کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :