سکھر، پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مہر برادری کا احتجاج

اتوار 14 اپریل 2013 21:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) سکھر کی مہر برا دری کے افرادنے سکھر کے سی سیکشن تھا نے کی پو لیس کی زیا دتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ سکھر کے سی سکیشن تھا نے کی پو لیس کی زیا دتیاں حد سے بڑھ گئی ہیں پو لیس نے روز ہما ری بر ادری کے افراد کو بلا جواز گرفتار کر کے رشوت کے عیوض رہا کر نا روز کا معمول بنا لیا ہے گذشتہ روز پو لیس نے ما ڈرن ہا ئی اسکو ل کے سامنے واقع مہر برادری کے ایک بھینسوں کے با ڑے پر بلا جواز چھا پہ ما رااور وہاں پر کام کر نے والے دو مزدوروں صدام مہر اوراختیار مہر کو بھینسوں سمیت گرفتار کر کے لے گئی جس میں سے صدام مہرکی با زیا بی تو عدالتی چھا پے کے بعد عمل میں آگئی مگر اختیار مہر کی با زیا بی عمل میں نہیں آسکی ہے پو لیس نے اس گم کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں خوف ہے کہ کہیں اسے جا نی نقصا ن نہ پہہنچا دیا گیا ہوانہوں نے حکام با لا سے مطا لبہ کیا کہ وہ پو لیس گردی کا نو ٹس لیں اور اختیار مہر کو با زیاب کر اکر لو گوں کو بلا جواز پریشان کر نے والے اہلکا روں کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئیں۔

متعلقہ عنوان :