صدر انجمن جیلانیہ رضویہ و تحریک فروغ علم و ادب کے صدر محمد یونس رحمانی کی جانب سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 15 اپریل 2013 17:03

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15اپریل 2013ء) صدر انجمن جیلانیہ رضویہ و تحریک فروغ علم و ادب کے صدر محمد یونس رحمانی نے سابق ممبرقومی اسمبلی ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی وفات کو قومی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جہاد کیا، وہ ایک ایسی شخصیت تھے کہ جنہوں نے ہر دور میں حق سچ کا علم بند کیا، صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی وفات سے ملک ایک عظیم دانشور ،محب وطن سیاست دان سے محروم ہوگیا ہے، آخر میں انہوں نے دعا کی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔

متعلقہ عنوان :