انتخابات کے بعد ملک کے معاملات صحیح نظر نہیں آتے ، چوہدری شجاعت حسین

منگل 16 اپریل 2013 19:07

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اپریل۔2013ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے الیکشن اور اس کے بعد کے معاملات طے پا جائیں لیکن انہیں انتخابات کے بعد ملک کے معاملات صحیح نظر نہیں آتے۔فیصل آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، اب قوم کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا، اب روٹی، کپڑا،مکان کا نعرہ نہیں چلے گا،عمل کر کے دکھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، وقت آنے پر سیکیورٹی والوں بھی کچھ نہیں کرسکتے۔مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں بنایا اورنہ ہی پرویزمشرف یا ان کی جماعت کی جانب سے ملاقات کی کوئی دعوت دی گئی ہے اگر کسی تقریب میں ملاقات ہو جائے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ملک اور سیاسی جماعتوں دونوں کے لئے بہت اہم ہیں، سیاسی اتحاد انتخابات کے بعد بنیں گے، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے امیدوار صرف الیکشن لڑیں،باقی اللہ جس کو عزت دے۔

متعلقہ عنوان :