مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے79کے امیدوار چوہدری صفدرالرحمن کاپارٹی قیادت کی طرف سے ٹکٹ نہ دینے پر بطور احتجاج آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2013 22:35

سمندری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) مسلم لیگ ن ضلع فیصل آبا دکے صدر و حلقہ این اے79کے امیدوار چوہدری صفدرالرحمن سابقہ ایم این اے نے پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہ دینے پر بطور احتجاج آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں جب چوہدری صفدرالرحمن سے رابطہ کرکے استفار کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم پارٹی کے اندر رہ کر مسلم لیگ ورکرز گروپ کی جانب سے نہ صرف تحصیل سمندری بلکہ ضلع بھر میں جو قربانیاں دینے والے ورکرز نظر انداز ہوئے ہیں کارکنوں کی مشاورت سے بطور امیدوار کھڑا کریں گے اور ابن الوقت اور مفاد پرست لوگوں کو شکست فاش دیں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع فیصل آباد میں ن لیگ ورکرز کی طرف سے سب سے پہلا امیدوار میاں ریحان مقبول کو چک جھمرہ میں نامزد کیا گیا ہے جس کااعلان چوہدری صفدالرحمن نے وہاں پر منعقدہ ایک بہت بڑے اجتماع میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ابتلاء کے دور میں کارکن قربانیاں دیتے رہے اور الیکشن آنے پر ابن الوقت اور مفاد پرست لوگ ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جو کہ کارکنوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ہم یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔