وزیراعلیٰ سندھ کا ایران میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس، متاثرین کی ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیشکش، پاکستان اور ایران کے ہمیشہ برادرانہ اور دوستانہ اور اچھے تعلقات رہے ہیں ،پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی سطح پر کافی گنجائش موجود ہے ، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ایگرو بیسڈ انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے کر ہم بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں،نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی کی ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 17 اپریل 2013 22:51
(جاری ہے)
وہ بدھ کو یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
ملاقات کے دوران آئندہ ہونے والے انتخابات ، ملک کی مجموعی باالخصوص صوبہ سندھ کی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے ہمیشہ برادرانہ اور دوستانہ اور اچھے تعلقات رہے ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز ایران میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے قونصل جنرل سے کہا کہ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ایران میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے سلسلے میں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیشکش بھی کی۔ نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی سطح پر کافی گنجائش موجود ہے اور پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ایگرو بیسڈ انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے کر ہم بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور نقد فصلوں کو برآمد کرکے بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کر کے ترقی دینے کی ضرورت ہے جس سے فصلوں کی زیاد ہ پیداوار حاصل ہوسکے گی۔ ایران کے قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ایران میں گندم ، پھل ، چاول اور گوشت اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی بہت زیادہ طلب ہے اور پاکستان مذکورہ اشیاء بڑے پیمانے پر برآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک۔ ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائیگا انہوں نے بتایا کہ 1200کلومیٹر میں سے 900کلومیٹر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور امید ہے کہ 2014ئمیں پاکستان کے لوگ گیس کی سہولت سے مستفیض ہوسکیں گے۔ ایرانی قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ ایران نے کراچی ۔ تہران پرواز کے ساتھ ساتھ کراچی ۔ مشہد براہ راست پروازیں بھی شروع کیں ہیں جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ میں 50ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ایران کے ویزے جاری کئے گئے ۔ انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے ہوئے حکومت ایران کی جانب سے ہرممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ نگراں حکومت کی اولین ترجیح صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے اور اس مقصدکے لئے نگراں حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ہرممکن مدد اور تعاون اور مکمل سپورٹ کرے گی اور انشاء اللہ پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ آخر میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے قونصل جنرل کو سندھ کے روائیتی تحائف سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.