قومی انتخابات، سکھر کی سیاسی جماعتوں نے فرینڈز الائنس کے نام سے اتحاد بنالیا

جمعرات 18 اپریل 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) سکھر کی مختلف سیا سی و سما جی تنظیموں نے آئندہ انتخا با ت کے لیے سکھر فرینڈز الا ئنس کے نام سے اتحاد قائم کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انتخا بات میں اس جما عت یا امیدوار کو ووٹ دلا ئیں گے جب تک انے سے کیے گئے تمام واعدے وفا نہیں کیے جا تے یہ بات ان تنظیموں کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا اجلا س سے عامر مغل ، حا جی عبد المتین بندہا نی، مو لا نا رفیق ملا نو ، ڈیوڈ اقبال، رفیع آرائیں ، چو ہدری اظہر ، تو فیق بندہا نی ، حبیب اللہ جو نیجو ، ودیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہاب کرپٹ لو گوں کو ووٹ نہیں دیں گے ان لو گوں نے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کو مو ہنجو دڑو بنا دیا ہے صرکیں کھدی ہو ئی ہیں لوگ پینے کے صاف پا نی کو ترس رہے ہیں گندہ و بد بو دار پا نی کی وجہ سے سکھر کی نصف سے زائد شہر ی آبادی بیما ریوں میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ انتخا بات سکھر سے زیا دتیوں کا ازالہ ثا بت ہو نگے انہو ں نے کہا کہ سکھر کے شہریبھی اب زیا دتیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں