سندھ میں میٹرک کے آخری پرچے میں بھی نقل نہ رک سکی،متعددطلبا نقل کرتے پکڑے گئے

جمعہ 19 اپریل 2013 17:35

میر پورخاص /کراچی /خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19اپریل 2013ء ) سندھ میں میٹرک کے آخری پرچے کے دوران بھی نقل نہ رک سکی،مختلف مراکزسے کئی طلبا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں جماعت کے آخری پرچے میں بھی نقل جاری رہی۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز کے باہرنقل کے مواد کی فراہمی کوروکا نہیں جا سکا۔ امتحانی مراکز میں روک تھام کے لئے 10 ویجلنس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ چار روز کے دوران چھاپے مارکر 40 سے زائد جعلی امیدواروں کو پکڑا ۔خیرپور میں میٹرک کے آخری پرچے میں بھی نقل نہ رک سکی۔ مختلف امتحانی مراکز سے نقل کے مواد ملے۔نقل کرنے والے 20طلبا کو بھی پکڑاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :