بہاولپور ،بس الٹنے سے المناک حادثہ ، خواتین اور بچوں سمیت12 مسافر جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی

جمعہ 19 اپریل 2013 19:44

بہاولپور ،بس الٹنے سے المناک حادثہ ، خواتین اور بچوں سمیت12 مسافر جاں ..
{#EVENT_IMAGE_1#}بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) بہاولپور کے قریب بس الٹنے سے ہونے والے المناک حادثہ میں12 مسافر جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاصل پور سے بہاولپور جانے والی مسافر بس جب چک 7بی سی کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جسکے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت مسافر بری طرح متاثر ہوئے۔

خواتین اور بچوں سمیت 8مسافرموقع پر جبکہ 4ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بس میں سوار 40 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ حادثہ کے بعد قریبی دیہات سے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کر کے بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔

متعلقہ عنوان :