سکھر ، قومی و صو با ئی اسمبلی کی 6 نشستوں کیلئے امیدواروں کو نشانا ت الاٹ ,پی ایس ٹو سے ایک امیدوار نے اپنے کا غزات نا مزدگی واپس لے لیے

جمعہ 19 اپریل 2013 21:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) سکھر کی قومی اسمبلی کی دو صو با ئی اسمبی کی چا ر نشستوں کے لیئے امیدواروں کو نشانا ت الاٹ کر دئے گئے پی ایس ٹو سے ایک امیدوار نے اپنے کا غزات نا مزدگی واپس لے لیے تفصیلات کے مطابق سکھر کی دو قومی اور چار صو با ئی اسمبلی کی نشستوں پر متعدد امیدواروں کی جا نب سے کا غزات نا مزدگی واپس لیے جا نے کے بعدریٹرننگ افسران نے امیدوا روں کا ان کے نشا نا ت الاٹ کر دئے ہیں جس میں پیپلز پا رٹی کے امیدواروں کو ان کا انتخا بی نشان تیر ، مسلم لیگ (ن ) کے امیدواروں کو شیر ، فنکشنل لیگ کے امیدواروں کو پھول ، ایم کیو ایم کے امیدوراوں کو پتنگ، جما عت اسلامی کے امیدواروں کو ترازو، جے یو آئی کے امیدواروں کوکتاب ، جے یو پی کے امیدواروں کو چا بی ، مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو خیمہ ، تحریک انصاف کے امیدواروں کے بیٹ، کے علاوہ آزاد امیدواروں کو انکے سنشانات الاٹ کر دیئے ہیں جس میں این اے 198اور پی ایس چار سے امیدوار نا مور سندھی لو ک فنکارشمن علی میرالی کو گٹا ر،پی ایس ون سے امیدوار خو اجہ سرا صنم فقیر کو جھو لہ ، این اے 198 اور پی ایس ون سے امیدوار سماجی رہنما سید سلطان شاہ کو پریشر ککر اور استری ، پی ایس ٹو سے امیدوار صحا فی ساحل جو گی کو مٹکا ، پی ایس تھری سے طلباء کی رہنما صبا بھٹی کو مرغی ، پی ایس ٹو سے امیدواردیدار جتو ئی کو اسٹیپلر ، این اے 198سے امیدوارمبین جتو ئی کو اسٹیبلر ، پی ایس چار سے امیدوار صحا فی نیاز مہر کو گا ئے ، این اے 198سے امیدوار یو سف جا گیرانی کو چمٹہ ، پی ایس ون سے امیدوارنا ہید اختر کو ٹو کری کے علاوہ دیگر تمام امیدواروں کو ان کی مرضی کے نشا نا ت الاٹ کیے گئے سکھر میں پیپلز پارٹی کے ناراض کا رکنان کے الائنس کی جا نب سے پی ایس ٹو کے امیدوار سید نسیم عباس شاہ نے آج اپنے کا غذات نا مزدگی پیپلز پا رٹی کے امیدوار سید نا صر حسین شاہ کے حق میں واپس لے لیے جبکہ فنکشنل لیگ کی جا نب سے سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198پر ندیم قادر بھٹو کو پا رٹی کا ٹکٹ جا ری کیا گیا جس نے اپنا ٹکٹ ریٹررنگ افسر کے پا س جمع کرا دیا جس کے بعد ان کو ان کی پا رٹی کا انتخا بی نشان الاٹ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :