سکھر شہر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، گھریلواور کاروباری زندگی شدید متاثر ، شہری گرمی سے نڈھال

جمعہ 19 اپریل 2013 21:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) شہر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، گھریلوں اور کاروباری زندگی شدید متاثر ، شہری گرمی سے نڈھال ہو گئے ،احتجاج کے باوجود واپڈا انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی تفصیلات کے مطابق ملک کے گرم شہروں میں شمار ہونے والا سندھ کا تیسرا بڑے شہر سکھر اور اس کے گردونواح میں12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ موسم گرم کی آمد سے قبل ہی جاری ہو گیا شدید گرمی عوام کے لیے عذاب کی صورت اختیار کر گئی ہے ،حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرنے کے حکم کے باوجود ملک کے کئی علاقوں سمیت سکھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے سے زائد پہنچ گیاشہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کچھ دیرکے آتی ہے اور گھنٹوں غائب ہوجاتی ہے شدید گرمی اور 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب نے شہریوں اور تاجروں کو شدید پریشانی و ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی سمیت گھریلوں سرگرمیاں کو بھی شدید متاثر کیا ہے واپڈا انتظامیہ نے شہر کے بہترریکوری دینے والے علاقوں کو بھی نہیں بخشاصارفین کو بلوں میں اوور ریڈنگ لکھ کر بھیجی جارہی ہے اور اس کی درستگی کیلئے دفاتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں جبکہ بجلی کے بل بھرنے کے باجود صارفین کے میٹر اتار لیے جاتے ہیں کاروباری لوگ جن کا دارومدار بجلی پرہی ہے طویل لوڈشیڈنگ سے ان کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور ان کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے ہیں سکھر شہر کے شہریوں اور تاجروں نے حکومت و سپیکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے فوری اقدام کرے ۔

متعلقہ عنوان :