پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں نے انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کردیں

جمعہ 19 اپریل 2013 21:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) پاکستان سنی تحریک کے امیدواران نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنماء NA/198کے امیدوار حافظ محبوب علی سہتو قادری نے کہا ہے کہ کارکنان پاکستان سنی تحریک کے انتخابی نشان ٹیبل لیمپ لیکر گھر گھر جاکر انتخابی مہم کا آغاز کر دیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کی نہ حمایت کی ہے نہ ہم کسی اتحاد کا حصہ ہیں پاکستان سنی تحریک کے امیدواران اپنی شناخت سے الیکشن لڑیں گے ان خیالات کا اظہار نے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ps.2کے امیدوار مولانانور احمد قاسمی،ps.1کے امیدوار راناشہزاد خرم قادری،پاکستان سنی تحریک سکھر کے ضلعی کنوینر محمد رضوان میمن قادری بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے شروع کریں اور کسی افواہوں پہ کان نہیں دھریں پاکستان سنی تحریک 10جماعتی اتحاد کے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتیہم ان فیصلوں کے پابند نہیں پاکستان سنی تحریک کے امیدوار اپنی شناخت سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کہ سکھر کی عوام ٹیبل لیمپ پر مُہر لگا کر ثابت کریں کہ سکھر کو کھنڈر بنانے والوں کا وقت 11مئی ہے اور سکھر سے ان کو منتخب کریں جو عوام کی بھلائی کا کام کرسکیں اور شہر کو ترقی دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :