پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف آل پاکستان مسلم لیگ ضلع خیرپورکا احتجاجی مظاہرہ ، ہنگورجہ قومی شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بند کر دی

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف آل پاکستان مسلم لیگ ضلع خیرپور کی جانب سے ہنگورجہ قومی شاہراہ پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا احتجاجی دھرنے کی قیادت صوبائی رہنما نیاز علی خاضخیلی ،جام خان بڑدی،فواد زیدی،راجہ شاہ ودیگر کررہے تھے احتجاجی دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پر بے بنیاد الزام لگا کر انہیں الیکشن سے باہر کرنا ناانصافی ہے پرویز مشرف کے دور میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف کارکن جلد جیل بھرو تحریک چلائیں گے اور انصاف ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔