خیرپور کے قریب راجپر برادری کے دوگروپوں میں معمولی بات پر تصادم ، 7افراد زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) خیرپور کے قریب راجپر برادری کے دوگروپوں میں معمولی بات پر تصادم ،سات افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیض گنج کے گاؤں آروڑ کے قریب راجپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں ڈانڈوں،کلہاڑیوں ،اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں سات افراد قلندر بخش ،عطا اللہ ،قربان علی ،فضل محمد ،محمد امین،محمد موسیٰ اور خادم حسین راجپر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فیض گنج اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کرایا گیا ہے پویس کے مطابق واقعہ موٹر سائیکل کے کرایہ پر ہوا پویس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا کوئی گرفتاری عمل میں نا آسکی ۔

متعلقہ عنوان :