زلزلہ سے متاثر ماشکیل میں امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ، انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے انتخابی مہم معطل ،سینکڑوں متاثرین گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور،پینے کے پانی کا شدید بحران ، کھانے پینے کی اشیا کی قلت ، متاثرین کی بڑی تعداد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:55

زلزلہ سے متاثر ماشکیل میں امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ، انفراسٹرکچر ..
{#EVENT_IMAGE_1#} کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے ماشکیل میں امدادی کارروائیوں میں سست روی کے باعث زلزلہ زدگان مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہو گئے ،جبکہ علاقے کا انفراسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث انتخابی مہم بھی معطل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پاک ایران سرحد پر واقع بلوچستان کا زلزلے سے متاثر ماشکیل تحصیل میں امدادی کاروائیاں تو جاری ہیں مگراس میں سست روی کے باعث متاثرین زلزلہ کو مختلف قسم کے مشکلات نے گھیر لیا ہے۔

سینکڑوں متاثرین اب بھی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔پینے کے پانی کا شدید بحران ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قلت جس کی وجہ سے متاثرین کی بڑی تعداد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے، دوسری جانب زلزلے سے تحصیل ماشکیل کا انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث علاقے میں انتخابی مہم معطل ہو گئی ہے۔ امیدوار اور ووٹرز اپنے کچے گھروں سے اب بھی بچا ہوا سامان نکال، نکال کراستعمال میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :