انتخا بات میں بڑے دعوے کر نے والوں کی ضما نتیں ضبط کر دیں گے، وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پیپلز پا رٹی ایک سمندر کا نام ہے ، یہ اتحا دوں کو بہا کر لے جا ئے گا ، سابق وفا قی وزیر اور پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کا انتخابی جلسوں سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2013 23:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) سابق وفا قی وزیر اور پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انتخا بات میں بڑے بڑے دعوے کر نے والوں کی ضما نتیں ضبط کر دیں گے وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پیپلز پا رٹی ایک سمندر کا نام ہے جو اتحا دوں کو بہا کر لے جا ئے گا اسکی جڑیں عوام میں ہیں۔ وہ ہفتہ کو روہڑی کے علاقے باغائی بھٹو میں اپنی 61 ویں سالگرہ کی تقریب اور مختلف علاقوں میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پیپلز پا رٹی کے مقابلے میں کئی اتحا د آئے مگر وہ سب ریت کا ڈھیر ثا بت ہو ئے اب بننے والے اتحاد سے کو ئی فرق نہیں پڑے گاپیپلز پا رٹی کی قیا دت نے عوام کے لیے قربا نیاں دی ہیں جنہیں عوام کبھی فرا موش نہیں کر سکتے ہم نے اپنے دور حکومت میں دیہی علاقوں کو بہت ترقی دی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دو ر میں لاکھوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا اور بے روزگاروں کو روزگار دیا ضلع سکھر میں دیہات میں بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کے بھی درجنوں منصوبے مکمل کئے۔

جمہوریت کے فروغ کیلئے ہمارے قائدین نے اپنا سرکٹا لیا مگر آمروں اور انکے آشیر باد کی حکومت نے اپنی جان بچانے کیلئے خفیہ جان بخشی کے معاہدے کئے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔ ماضی میں بے نظیر بھٹو کی جانب سے کئے جانیو الے بجلی کے معاہدے ختم نہ کئے جاتے تو آج پاکستان میں وافر بجلی موجود ہوتی اور معاشی طور پر بھی ملک میں خوشحالی ہوتی۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں روٹی اور لیپ ٹاپ پر قوم کے اربوں روپے جھونک دئے صدر زرادی نے عالمی دباؤکے باجود پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے پاک ایران گیس معاہدہ کیا جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ہماری بند صنعتیں دوبارہ چلیں گی۔

متعلقہ عنوان :