گھوٹکی: زمین کے تنازع پر تصادم، باپ بیٹا ہلاک

اتوار 21 اپریل 2013 12:26

گھوٹکی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل۔2013ء) گھوٹکی کے قریب زمین کے تنازعے پر دو گرپوں میں تصادم میں باپ بیٹا ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

خان پور مہر کے قریب گاوٴں خدا بخش مہر میں زمین کے تنازعے پر آج صبح دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں باپ ، بیٹا ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کنٹرول میں کرلیا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :