پی پی 68 میرا آبائی حلقہ ہے،کامیاب ہوکر میاں نواز شریف کو سیٹ گفٹ کردوں گا،چوہدری شفیق گجر

اتوار 21 اپریل 2013 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) سابق ایم پی اے چوہدری شفیق گجر نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیروترقی میرا مشن ہے ،عوام نے الیکشن سے قبل ہی امپورٹ امیدوار کو مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کی تعمیروترقی میں دوسرے کو برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی خدمت کی الف ب بھی نہیں جانتے وہ عوام کی خدمت کیا خاک کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی 68 میرا آبائی حلقہ ہے ، اس حلقے کے انچ انچ کو جانتا ہوں،بطور ایم پی اے میں نے تیزی سے مسائل حل کرائے، وہ عوام کے سامنے ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک میرے دل میں دھڑکن ہے وہ عوام کی محبت میں دھڑکتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوں گے، کامیاب ہوکر میاں نواز شریف کو سیٹ گفٹ کردوں گا میرا ٹکٹ کینسل کرکے حلقہ سے سازش کی گئی ہے ، میں اس سازش کو عوام کی طاقت سے ناکام بنادوں گا۔

متعلقہ عنوان :