سکھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

بدھ 24 اپریل 2013 21:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی بندش کے بعدسی این جی اسٹیشنز کھل گئے سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی ان پر کا روں ، سو زوکیوں ، رکشوں و دیگر گا ڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں جس کی وجہ سے لو گوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا اور انہیں سی این جی کے لیے گھنٹوں انتظار کی کو فت اٹھا نا پڑی اس مو قع پر ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت سی این جی کی بندش کو ختم کر نے کے حوا لے سے کو ئی اقدامات نہیں کر سکتی تو اسے بند ہی کروا دے کیوں لو گوں کو پریشا نی میں ڈال رکھا ہے رکشہ ڈروائیوروں کا کہنا تھا کہ روز کی محنت مزدوری کر کے گھر کا خرچ چلا تے ہیں مگر اب وہ بھی چلانا مشکل ہو گیا ہے کیوں سی این جی ہفتے کے سات دنوں میں سے چار سے پانچ دن تو بند رہتی ہے جبکہ پیٹرول یا ڈیزل پر چلا نے سے ہمیں کچھ نہیں بچتا حکو مت فوری طور پر اس مسئلے کا حل تلاش کر ے۔

متعلقہ عنوان :