سندھ میں اتحا دوں کے بننے سے پیپلز پا رٹی پر کو ئی فرق نہیں پڑے گا ،اتحاد تو بھٹو کے دور میں بنے تھے، انہوں نے پیپلز پا رٹی کا کچھ نہیں بگا ڑا، اپنی کا رکردگی کی بناء پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، گھوٹکی کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کر دیا ہے ، سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز پا رٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2013 21:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز پا رٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اتحا دوں کے بننے سے پیپلز پا رٹی پر کو ئی فرق نہیں پڑے گا اتحاد تو بھٹو کے دور میں بھی بنے تھے مگر انہوں نے پیپلز پا رٹی کا کچھ نہیں بگا ڑاان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ رات سکھر میں جتوئی ہاؤس آمد کے موقع پر جتوئی برادری کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار این اے 198مبین جتوئی ، پی ایس ٹو کے امیدوار دیدار جتوئی وجتوئی برادری کے معززین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی کا رکردگی کی بناء پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کر دیا ہے پی پی امیدواراور رہنما اپنے شہیدقائدین کے فکر و فلسفے کو عام کرنے کیلئے کوشاں ہیں انشاء اللہ جیت پی پی کی ہی ہوگی اور ایک بار پھر سے عوامی خدمت جاری رکھے گے ان کا کہنا تھا کہ جن کا رکنوں نے اب تک اپنی نا مزدگی کا غذات واپس نہیں لیے ان کے خلاف پا رٹی کی ڈسپلن کے تحت کا روائی کی جائیگی ان کے ہمراہ سابق ایم این اے نفیسہ شاہ و دیگر پی پی رہنما بھی موجود تھے ۔