ملکی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ، آئندہ انتخابات میں عوام چوروں ڈاکوؤں کو مستر د کر دے گی حکمرانوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ، تا جر برادری کے مسا ئل حل کر نے میں حکمران نا کا م ہو چکے ہیں ،ورکر ز ٹرانسپو رٹ ایسو سی ایشن کے صدر رانا عا رف علی طو رکی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 اپریل 2013 20:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء)ورکر ز ٹرانسپو رٹ ایسو سی ایشن کے صدر رانا عا رف علی طو ر نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کا اب کوئی مستقبل نہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام چوروں ڈاکوؤں کو مستر د کر دے گی حکمرانوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ، تا جر برادری کے مسا ئل حل کر نے میں حکمران نا کا م ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ملک کے اداروں کوتباہ کر نے اور قوم کو مہنگائی بے روزگاری بدامنی اور اندھیرے اور مایوسیوں کے ذمہ دارنگران حکو مت پر بھی عا ئد ہو تی ہے ۔آئندہ الیکشن میں ہر تاجر کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کا خون چوسنے اور انہیں اندھیروں میں دھکیلنے والے تمام لٹیروں کا راستہ روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امید وروں کو ٹکٹ جاری کر نے سے قبل انکی مکمل چھان بین کریں انہوں نے بجلی کی 20/20 گھنٹے کی لوڈ ڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ نگران ھکومت کے آنے سے امید ہوئی تھی کہ اب لوڈ شیڈنگ کم ہوگی لیکن نگران حکومت نے بھی عوام کو مایوس کردیا۔