فیصل آباد کی تاریخ میں انشاء الله مسلم لیگ(ن) ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریگی‘رانا محمود الحسن

اتوار 28 اپریل 2013 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) انجمن تاجران شیر گروپ کے گروپ لیڈر رانا محمو د الحسن نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تاریخ میں انشاء الله مسلم لیگ(ن) ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریگی۔ ہم کرپشن، لوٹ۔ کھسوٹ، مافیا ایجنٹ سے پاک نیا پاکستان تعمیر کریں گے، بلے باز صرف دکھاوے کی سیاست کررہے ہیں ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے امیدوار خود لوگوں سے پیسے مانگ رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اب آخری سانسیں لے رہی ہیں۔ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اپنے اچھے برے کی پہچان جان چکے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے ایٹمی پاور بنانے والے میاں محمد نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ تاکہ ملک مسائل سے پاک ہوکر جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جس سے غریب عوام کیلئے خوشحالی کے دروازے بند ہو گئے۔ عوام کسی بلے باز یا 5 سالوں کے کرپٹ مفاد پرست لوگوں کے دھوکوں میں نہ آئیں اور صرف شیر پر مہر لگا کر اپنی قسمت بدلیں۔

متعلقہ عنوان :