مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں ‘میاں شاہد حمید

اتوار 28 اپریل 2013 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) انجمن تاجران سر کلر روڈ کے صدر میاں امتیاز ارشد اور میاں شاہد حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ایک ہی شخص چلا رہا ہے تیر اور بلا مل چکا ہے ،11مئی کا سورج نواز شریف کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی حکومت کے گھپلے عوام کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہیں اشتہاروں میں کسانوں کی حالت بدلنے والے کسانوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ نہ دیا تو پاکستان آگے نہیں پیچھے چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 11 مئی کے انتخاب میں عوام تیر اور بلے کے گٹھ جوڑ کو شکست دے دیں گے، پانچ برسوں میں زرداری اور اس کے حواریوں نے پاکستان کے دیہات اور شہروں کو یکساں طور پر تباہ کر دیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ہماری صنعت اور زراعت بدترین صورتحال کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

تیر اور بلے کی ساز باز کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، مستقبل کا پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف کا پاکستان ہے۔ عوام 11 مئی کو شیر پر مہر لگا کر نوازشریف کو کامیاب کریں تاکہ پاکستان سے کرپشن، لوٹ مار، بے روزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :