مسلم لیگ فنکشنل اور اس کے اتحادی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ‘ مجید آرائیں

اتوار 28 اپریل 2013 20:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنماء میاں عبدالمجید آرائیں نے کہا ہے کہ پیر پگارہ کی سرپرستی میں مسلم لیگ فنکشنل اور اس کے اتحادی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے کیوں کہ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں سیاسی مخالف جماعتوں کے کارکنوں کو دیوار سے لگا دیا تھا اور اپنے ہی جیالوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج پی پی پی پی کے عہدیداران کو ان کے ووٹر و کارکنان ہی جوتے مار رہے ہیں آرائیں ہاوٴس لقمان میں پارٹی ورکروں و صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون و انصاف کی بالا دستی مظلوم طبقے کو مسائل سے نجات دلانے اور سندھ کو کرپشن بدامنی، لاقانونیت سے پاک کر کے دم لیں گے عوام مسلم لیگ فنکشنل کے انتخابی نشان پھول اور اتحادی جماعتوں کے انتخابی نشان پر 11 مئی کو مہر لگا کر سندھ دشمن پالیسیاں بنانے والے سیاستدانوں کو انتخابی میدان میں شکست دیں گے ۔