قومی کراٹے چمپئن شپ 3 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

پیر 29 اپریل 2013 13:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29اپریل 2013ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کراٹے چمپئن شپ 3 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سیکرٹری شمیم ہاشمی نے بتایا کہ ایونٹ میں فیڈریشن سے منسلک 11ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں واپڈا ، آرمی ، پولیس ، نیوی ، ایچ ای سی ، پنجاب ، اسلام آباد ، کے پی کے ، فاٹا ، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ اس دوران ریفری اینڈ ججز کا کورس بھی منعقد ہوگا جن میں انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے ۔

متعلقہ عنوان :