جیئے سندھ متحدہ محاذکا کا رکنوں کے قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

پیر 29 اپریل 2013 23:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء) جیئے سندھ متحدہ محاذ کے کا رکنوں کے قتل عام کے خلاف سکھر میں کا رکنوں نے سٹی کو رٹ سے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکا لی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکو مت مخالف نعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت لا لہ سھیل پٹھا ن ، لیا قت چنہ ، جا نی شیخ و دیگر نے کی اس مو قع پر رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جیئے سندھ متحدہ محاذسندھ کی واحد تحریک ہے جس کی قیا دت اور کا رکنان اس کی کا میا بی کے لیے اپناخون دے رہے ہیں جسمم کے کا رکنان نہ پہلے کبھی جھکے ہیں اور نہ اب جھکیں گے وہ سندھ کی دھرتی کے لیے کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ہمارے کا رکنان کا قتل عام کیا جا رہا ہے تو دوسری جا نب ہمارے ہی خلاف ریا ستی کا روائیا ں کر کے خوفزدہ کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر وہ سن لیں کہ ہم اپنی جا نیں تو قربان کر سکتے ہیں مگر اپنی تحریک کو جا ری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :