ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام کئے ہیں، اقلیتی برادری کو برابری کے حقوق دیئے گئے ، حکومت نے خواتین کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی،پیپلز پارٹی خواتین ونگ سکھر ڈویژن کی صدر ڈاکٹر مہرین بھٹو کااقلیتی برادری کے اجتماع سے خطاب

بدھ 1 مئی 2013 21:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) پیپلز پارٹی خواتین ونگ سکھر ڈویژن کی صدر ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام کئے ہیں اقلیتی برادری کو وہ تمام حقوق دئے گئے جو ایک پاکستانی کو حاصل ہیں۔ صدر زرداری نے اقلیتی برادری کی نشستوں میں اضافہ کیا تاکہ اقلتیی برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حاصل ہوسکیں۔

حکومت نے خواتین کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی۔ وہ بدھ کو گمبٹ اور پیر گوٹھ کے نواحی علاقوں کے دورہ کے موقع پراقلیتی برادری کے اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں ۔ مہرین بھٹو نے اقلیتی برادری کی خواتین کی رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا گمبٹ میں ہندو برادری کی مقدس مقام کو قبضہ مافیہ سے نجات دلانے میں ڈاکٹر مہرین بھٹو اور سید جاوید حسین شاہ نے اہم کردار ادا کیا اور علاقے کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کروائے جس وجہ سے اقلیتی برادری پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گنگری کے گاؤں میتلو میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپر کی ہدایت پر ہم دیہی علاقوں میں خواتین سے انکے مسائل اور تجاویز معلوم کررہے ہیں تاکہ نئی حکومت نے انھیں مزید بہتر انداز میں حل کیا جاسکے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو خود مختیار کیا اور انکی مالی معاونت کی آئندہ اس میں اضافہ کریں گے اور جو خواتین رہ گئی ہیں انھیں بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :