سکھر کے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، دستبردار نہیں ہوئی، الیکشن لڑ کر سکھر کی تاریخ میں نیاباب رقم کرونگی ،پی ایس ون پر آزاد امیدوار سکھر کے خواجہ سراء صنم فقیر کی پریس کانفرنس

بدھ 1 مئی 2013 21:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) پی ایس ون پر آزاد امیدوار سکھر کے خواجہ سراء صنم فقیر نے کا کہنا ہے کہ سکھر کے عوام افواہوں پر کان نہ دھرے دستبردار نہیں ہوئی الیکشن لڑ کر سکھر کی تاریخ میں نیاباب رقم کرونگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے خواجہ سراء صنم فقیر کا کہنا تھا کہ میں نے الیکشن میں حصہ لیکر اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر دی ہے صنم فقیر مر تو سکتی ہے مگر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی ،کچھ نادان دوست الیکشن سے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلاکر ہمارے عوامی خدمت کا مشن نہیں روک سکتے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نہ تو کسی سے کوئی اختلافات ہیں اور نہ کسی سے کوئی الیکشن سے دستبردار ہونے کی گفتگو ہوئی ہے سکھر کے عوام باشعور ہیں ملک بھر میں خواجہ سراء عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں سکھر کی عوام نے ساتھ دیا تو شہر اور شہریوں کودرپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :