خیرپور،شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹو کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا، یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ،فائنل سمسٹر کے امتحانات ملتوی،وائس چانسلر سمیت دیگر استاتذہ کی واقعے کی مذمت

ہفتہ 4 مئی 2013 13:59

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2014ء ) خیرپورمیں شاہ عبداللطیف یونی ورسٹی کے سینیر پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹو کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا،یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ،فائنل سمسٹر کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ،وائس چانسلر سمیت دیگر استاتذہ نے واقعے کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق خیرپورمیں شاہ عبداللطیف یونی ورسٹی کے سینیر پروفیسر لطف اللہ پھلپوٹو کو گورنمنٹ سٹاف کوارٹرز کے قریب ذاتی بنگلے میں گھس کرنامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔

فائرنگ کی آوازسن کر اہل محلہ اکٹھے ہوئے تو پروفیسر کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ساتھ میں پسٹل بھی ملا ۔ایس ایس پی خیر پور خواجہ نوید احمد نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔پروفیسر کے اہل خانہ کراچی گئے ہوئے تھے وہ گھر میں بلائی منزل پر اکیلے مقیم تھے ۔لطف اللہ پھلپوٹو ڈین آف آرٹس اینڈ کامرس شاہ عبدالطیف یونی ورسٹی کے سینیر پروفیسر تھے، جس کے بعد شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کو سینیر پروفیسر کے قتل کے سوگ میں غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :