سکوائش ، عامر اطلس کی جیت، پاکستان 14 سال بعد ایشین چیمپئن بن گیا

اتوار 5 مئی 2013 22:42

سکوائش ، عامر اطلس کی جیت، پاکستان 14 سال بعد ایشین چیمپئن بن گیا
{#EVENT_IMAGE_1#}اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مئی۔2013ء) اسکواش میں پاکستان کا طویل انتظار ختم ہوگیا، عامر اطلس خان نے ایشین اسکواش چیمپئن شپ جیت کر 14 سال بعد یہ اعزاز پاکستان کے نام کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ایشین اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں عامر کا مقابلہ کویت کے عبداللہ المیزائن سے تھا۔پاکستان کے ٹاپ پلیئر نے کویتی کھلاڑی کو مکمل آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ گیمز میں فائنل اپنے نام کیا۔ عامر اطلس خان کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-3 اور 11-8رہا۔ کسی پاکستانی کھلاڑی نے 14 سال کے انتظار کے بعد ایشین اسکواش کا ٹائٹل جیتا ہے۔ آخری مرتبہ 1998ء میں زرک جہاں خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :