سکھر، کراچی میں بم دھماکوں کے خلاف ، متحدہ کی کال پر شہر میں سوگ کا سماں رہا ، تمام تجا رتی و کا روبا ری مراکز گھنٹہ گھر ، نیم کی چا ڑی ، صرافہ با زار، نشتر روڈ، فرئیر روڈ ، ریس کو رس روڈ ، اسٹیشن روڈ ، کپڑا ما رکیٹ ، شالیمار روڈ، مارچ با زار، شہید گنج و دیگر کے علاوہ شہر کے تمام پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند رہے

اتوار 5 مئی 2013 23:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف دی گئی کال پر سکھر شہر میں سوگ کا سماں رہا شہر کے تمام تجا رتی و کا روبا ری مراکز گھنٹہ گھر ، نیم کی چا ڑی ، صرافہ با زار، نشتر روڈ، فرئیر روڈ ، ریس کو رس روڈ ، اسٹیشن روڈ ، کپڑا ما رکیٹ ، شالیمار روڈ، مارچ با زار، شہید گنج و دیگر کے علاوہ شہر کے تمام پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند رہے لوگ دکا نیں بند کر کے ان کے باہر خوش گپیوں میں مصروف رہے شہر میں ہڑتال کی وجہ سے کا روبا ری سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند ہو نے کی وجہ سے لو گوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکھر انتظا میہ کی جا نب سے اس مو قع پرکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے گئے پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت با زاروں ، سڑ کوں پر تعینات کی گئی تھی تاہم کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔