پچھلے پانچ سالوں میں پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا، آگے بھی کچھ نہیں دے پائیگی،فنگشنل لیگ سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی کاجلسہ سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 00:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) نکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا آگے بھی کچھ نہیں دے پائیگی۔وہ اتوار کو کندھرا میں جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو اب سمجھنا ہوگاموجودہ پیپلزپارٹی بدل چکی ہے اس لیے اب عوام کو فرق کرنا ہو گا ملک کو بیر وزگا ری ، بجلی ، بد امنی و دیگر تحا ئف دینے والے آج کس منہ سے لو گوں سے ووٹ ما نگ رہے ہیں پیپلز پا رٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا منشور اب کھاؤ،پیو،لوٹو اورپھوٹو میں تبدیل ہوچکا ہے۔ سندھ کی تقسیم والا دوہرا نظام لاکر مٹھائی کھانے والے ایک بار پھر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔جبکہ انہوں نے پچھلے پانچ سالوں میں بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،بدامنی دی ہے۔ان کاکہناتھا کہ فنکشنل لیگ کا منشور کسان کی سہولت کا منشور ہے۔ اگر عوام نے اس بار کامیاب کروایا تو ریکارڈ کام کرواکے سندھ کے عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :