خیرپور میں مسلح تصادم سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

پیر 6 مئی 2013 14:15

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) خیرپور میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تصام کا واقعہ ضلع خیرپور کے علاقے ٹھیری میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی دو مسلح گروہوں نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :