ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی انتخابی سرگرمیاں عروج پر،ضلعی انتظامیہ انتخابات کے انتظامات میں مصروف

منگل 7 مئی 2013 23:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی انتخابی سرگرمیاں عروج پر،ضلعی انتظامیہ انتخابات کے انتظامات میں مصروف، شہری مسائل کو بھلا دیا گیا ،صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے کچہرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگ گئے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھرمیں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اورآزاد امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہر میں انتخابی رونقیں تو بڑھ گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے تو کئی اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں مگر شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ابتک کوئی اجلاس یا خاص اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے میانی روڈ ، غریب آباد ،گھنٹہ گھر ، اسٹیشن روڈ ،مینارہ روڈ ، جیلانی روڈ ، تھلہ ، فرئیر روڈ ، جناح چوک ، بندر روڑ ، نیو پنڈ ، پرانہ سکھر و دیگر علاقے صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کچہرا کنڈی کا منظر پیش کرتے ہوئے شہریوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں مگر اشہری مسائل کی جانب توجہ دینے کی شکایات پربھی ا نتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی دوسری جانب حلقہ این اے 198اور پی ایس ون ، پی ایس ٹو کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواراپنی انتخابی مہم اور کامیابی کے بعد عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے تو دل کھول کر وعدے کر رہے ہیں مگر کسی بھی امیدوار نے انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں حالیہ شہر کی ابتر صورتحال پر بات نہیں کی شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے انتخابی سرگرمیاں اور اس کے انتظامات اپنی جگہ مگر شہریوں کو تو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :