اقتدار میں آکر لوڈ شیڈنگ ، بد امنی ، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کر دیں گے، سندھ سمیت پورے میں ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کریں گے، کسانوں کو کھاد ، بیج اور بجلی میں سبسڈی دیں گے، عوام کے ساتھ سابق دورمیں کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے ،مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کاجلسہ سے خطاب

منگل 7 مئی 2013 00:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر و این اے 216 کے امیدوار پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر لوڈ شیڈنگ ، بد امنی ، بیروزگاری اور دہشتگردی کے خاتمہ کر دیں گے سندھ سمیت پورے میں ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کریں گے کسانوں کو کھاد ، بیج اور بجلی میں سبسڈی دیں گے عوام کے ساتھ سابق دورمیں کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے زراعت کو صنعت کا درجہ دیں گے۔

وہ منگل کو تحصیل نارا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد کے حمایتی امیدوار وں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شکست کھائیں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے انہیں پورے سندھ میں کوئی ریگیولر افسر نہیں ملا ہر جگہ جیالوں کو او پی ایس پر تعینات کر کے انہیں سندھ کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی تمام منافع بخش اداروں کو تباہ کر دیا گیا آنے والے پانچ سالوں میں حکومت مسلم لیگ اور اس کے اتحادیوں کی ہوگی ان جیالوں سے قوم کا لوٹی ہوئی ایک پائی پائی کا حساب لیں گے پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر مسلسل پانچ سال تک بندر بانٹ کرتی رہی اسی مفاہمت کی وجہ سے آج ملک میں دہشگردی اور کرپشن عروج پر ہیں کراچی اور اندرون سندھ کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی لالچ میں سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جو پیر پگارہ نے ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ عوام گیارہ مئی کو دس جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں اور بہتر انداز میں سندھ کا مقدمہ لڑتے ہوئے سندھ کو اس اپنے جائز حقوق دلوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :