نام نہاد خوشحالی کے دعویدار غریب ووٹروں کے ضمیر کا سودا کر رہے ہیں، غریب ووٹرز نے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو ٹھکرا دیا ، ضمیر کے سودا گروں نے اپنے حواریوں کے ذریعے عوام کو جھانسے دینے کاسلسلہ شروع کررکھاہے،مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمن کاانتخابی جلسہ سے خطاب

جمعرات 9 مئی 2013 20:41

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمن نے کہاہے کہ نام نہاد خوشحالی کے دعویدار غریب ووٹروں کے ضمیر کا سودا کر رہے ہیں آفرین ہے غریب ووٹرز پر جنہوں نے ان کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو ٹھکرا دیا ہے ضمیر کے سودا گروں نے اپنے حواریوں کے ذریعے انہیں سولنگ نالیاں آٹا ، راشن کارڈ، سوئی گیس کے میٹروں لگاکر دینے کا جھانسہ دینا شروع کررکھا ہے، مگر باضمیر ووٹروں نے ان کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے مسلم لیگ کے قائدین غریبوں کی جنگ لڑنے کے لئے میدان میں آئے ہیں اور آمریت کے بونوں کو عوامی ووٹ کی طاقت سے انہیں مکمل طور پر دفن کر دیں گے وہ جمعرات کو ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت کے مفاد پرست نو شتہ دیوار پڑھ لیں شکست ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، عوام کو دکھ ، بھوک اور غلام تحفظ کااحساس دینے والے جان چکے ہیں کہ ان کا کھیل ختم ہو چکا ، عوام ان سیاسی شعبدہ بازوں کے چکر میں نہیں آئیں گے دس سال آمر کی گود میں بیٹھ کر عوامی جمہوری مفادات کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کرکے کروڑوں روپے کے اثاثے بناکر عوامی خدمت کے دعوے مضحکہ خیزہے بار بارمفادات حاصل کرکے اپنے لوگوں سے بیوفائی کرنے والے عوام کی نمائندگی کاحق کھو بیٹھے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہم عوام کے عزت نفش کے تحفظ ، بھوک ، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کی بات کرتے ہیں ، وطن عزیز کی مضبوطی اور وفاق کے اتحاد کے لیے کوشاں ہیں مسلم لیگ ن کے مخالفین اوران کے کرتا دھرتا اپنے غیر سیاسی رویوں اور اشتہار بازی سے وفاق کی سلامتی کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ، کیونکہ ان کی منزل پاکستان نہیں محض اقتدارہے، انہوں نے واضح کیا کہ حالات بدل چکے ہیں اب پاکستان کے عوام بیدا رہوچکے ہیں انشاء اللہ 11مئی عوام کی تقدیرسے کھیلنے والوں کے اقتدار کے خاتمہ کا دن ہوگا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری خالد سردار نائب ضلع ناظم، حکیم محمد رفیق ، اسراراحمد پھلوری ، چوہدری امان اللہ ، حاجی سردار محمد، ساجد رفیق ، شاہد رفیق بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :