لاہور: ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے سے 8 افراد عمارت سے کود کرجاں بحق

جمعرات 9 مئی 2013 22:59

لاہور: ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے سے 8 افراد عمارت سے کود کرجاں بحق
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مئی۔2013ء) ایجرٹن روڈ پر واقع ایل ڈی اے کی بلڈنگ میں آگ لگنے سے کئی افراد عمارت میں پھنس گئے اوراس دوران 8 افراد بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر جان بچانے کی کوشش میں نیچے گر کر جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمارت کی ساتویں منزل پر جنریٹر نے آگ پکڑ لی جس نے عمارت کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگنے کی اطلاع پر عمارت کی نچلی منزلوں سے لوگوں کو باہر نکال لیا گیا تاہم بالائی منزلوں پر کام کرنے والے افراد پھنس گئے جو اپنی مدد آپ کے تحت چھت تک پہنچے لیکن چھت پر پہنچنے کی کوشش کے دوران 8 افراد نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو 1122 کے رضا کار نصف گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے لیکن جدید ترین سامان کے باوجود ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی بھی اہلکار انہیں بچانے کےلئےعمارت میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ چھت پر موجود افراد کو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی گئی۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 دن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے بانی چیئرمین ملک ریاض نے عمارت میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے 5،5 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :