ایل ڈی اے پلازا میں آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تعداد22ہو گئی

جمعہ 10 مئی 2013 19:24

ایل ڈی اے پلازا میں آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تعداد22ہو گئی
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2013ء) لاہور کے ایل ڈی اے پلازا سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں ، آتش زدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ۔حادثے کا شکار کئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں،متعددافرادابھی بھی لاپتہ ہیں،جن کے لواحقین انتہائی کرب کے عالم میں امید اور ناامیدی کی سولی پرلٹکے جلے ہو ئے پلازا کے باہر بیٹھے کسی اچھی خبرکے منتظرہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو بروقت آپریشن کرلیتا تو ان کے پیارے ان کے ساتھ ہوتے، جبکہ صحیح صورتحال بتانے والا اب بھی کوئی نہیں۔ضلعی انتظامیہ کامانناہے کہ عمارت میں ابھی کچھ لوگ موجود ہوسکتے ہیں،تاہم صحیح صورتحال سرچ آپریشن مکمل ہونے پر ہی واضح ہو سکے گی۔دوسری جانب ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ ناقابل شناخت لاشوں کو سفید چادروں میں لپیٹ کر نکال رہے ہیں،ان کی شناخت کیلئے ماہر ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :