سکھر میں 463 پو لنگ اسٹیشنوں کے عملے کو انتخا بات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات میں سامان کی فراہمی

جمعہ 10 مئی 2013 20:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مئی۔2013ء) سکھر میں چار سو تیرسٹھ (463) پو لنگ اسٹیشنوں کے عملے کو انتخا بات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات میں سامان کی فراہم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سکھر کی دو قومی اور چار صو با ئی اسمبلی کی نشستوں پر کل ہو نے والے انتخا بات کی تمام تیا ریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ پو لنگ اسٹیشن کے عملے کوریٹرننگ افسران کی سر برا ہی میں بیلٹ پیپیر ، بیلٹ باکس و دیگر سامان فراہم کیا کیا گیافراہم کردہ سامان فوج ، رینجرز اور پو لیس کی نگرانی میں پو لنگ اسٹیشنوں تک پہنچا یا گیا سامان کی فراہمی کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظا ما ت کیے گئے تھے اورپو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت تعینات کی گئی تھی سکھر کی دو قومی اور چار صو بائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے۴۶۳ پو لنگ استیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ۲۲۶پو لنگ اسٹیشن این اے ۱۹۸ ،پی ایس ون اور پی ایس ٹو۲جبکہ ۲۳۷پو لنگ اسٹیشن این اے ۱۹۹، پی ایس تھری اور پی ایس فور کی حدود میں قائم کیے گئے ہیں مرد و خواتین ووٹرز کے لیے تیرہ سو سے زائدپو لنگ بو تھ بنا ئے گئے ہیں جہاں پر پانچ لا کھ ستائیس ہزار سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔