فیصل آباد،سرکاری سکول کی خستہ حال چھت گرگئی،10 طالبات زخمی

جمعہ 17 مئی 2013 13:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17مئی 2013ء ) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں خطرناک قرار دیے گئے سرکاری سکول کی خستہ حال چھت بچوں پر گرگئی، دس بچیاں زخمی ہوگئیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کویہ افسوناک واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 274گ ،ب میں پیش آیا جہاں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی خستہ حال چھت کا ایک حصہ کمرے میں زیر تعلیم بچیوں پر آگرا۔ مقامی افراد نے ملبے تلے دب جانے والی بچیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ سکول کی پرنسپل شمائلہ نورین کے مطابق سکول کی عمارت خستہ حالی کے باعث بہت عرصے پہلے ہی خطرناک قراردے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :