خیرپور میں کشیدگی برقرار، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ بند‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ‘پولیس اور رینجرز تعینات، 40 افراد گرفتار‘ایس ایس پی تبدیل‘عوام میں شدید خوف و ہراس ‘ لوگوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

جمعہ 17 مئی 2013 17:07

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17مئی 2013ء) 11 مئی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف مسلم لیگ (ف) کی اپیل پر اندرون سندھ میں حالات بدستور دوسرے روز بھی کشیدہ ‘کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ بند‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ‘پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات‘40 افراد گرفتار‘ایس ایس پی تبدیل‘عوام میں شدید خوف و ہراس ‘ لوگوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے کمب میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی ۔

(جاری ہے)

کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے، پولیس نے کارروائی کرکے 40 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ خیرپور کے علاقے کمب میں بھاری تعداد میں پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی ہے، کشیدگی کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوید خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عمر سلامت کو ایس ایس پی خیرپور مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :