ہمدرد اتحا د کے رہنما سید سلطان شاہ کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا اعلان

اتوار 19 مئی 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) ہمدرد اتحا د کے رہنما اور سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198سے امیدوارسید سلطان شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نواز شریف کی قیا دت پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا اعلان کیا ہے اورسکھر کے سابق اور کا میاب ہو نے والے منتخب نما ئندوں کو شہر کی نا گفتہ صو رتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

وہ اتوار کو مسلم لیگ سکھر کی قیا دت کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکھر پر گذشتہ پچیس سالوں سے پیپلز پا رٹی اور اس کے مفادپرست نما ئندوں کا قبضہ رہا ہے انہوں نے اپنے کر تو توں سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر کو مو ہن جو داڑو بنا دیاہے شہری ان کے اعما لوں کی سزا بھگت رہے ہیں بجلی نہیں ہے پا نی غا ئب ہے سڑکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکا رہیں سکھر میں اداروں کو نا ہل جیا لے بھرتی کرکے تباہ کیا گیا ہے ان کی عدم تو جہی کے با عث شہر مسائلستان بن گیا ہے کسی شہری کا مسئلہ پا نچ سالوں میں حل نہیں ہواہم نے شہر کے مسائل حل کروانے کے لیے تین چار سال قبل ہمدرد اتحا دکے نام سے تنظیم قائم کر کے جد و جہد میں مصروف تھے مسلم لیگ میں اس لیے شامل ہو ئے ہیں کہ ہم نے میاں نواز شریف میں ملکی مسائل حل کر نے کی اہلیت دے رکھی ہے وہ ایک سچے پا کستانی ہیں اور انہوں نے رنگ و نسل سے با لا تر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے اس لیے ہم ن لیگ میں شامل ہو ئے ہیں

متعلقہ عنوان :