سکھر‘گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ، درجہ حرارت 42سینٹی گریڈتک پہنچ گیا ‘لوگ گرمی کے باعث گھروں میں محصور ،شہر کی سڑکیں سنسان ، بازار ویران ، ٹریفک غائب ، ٹھنڈے مشروبات میں اضافہ

اتوار 19 مئی 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) سکھرمیں گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی ہواؤں کیساتھ گرمی کی شدد میں بے تحاشہ اضافہ ، درجہ حرارت 42سینٹی گریڈتک پہنچ گیا ،لوگ گرمی کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے شہر کی سڑکیں سنسان ، بازار ویران ، ٹریفک غائب ، ٹھنڈے مشروبات میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی موسم گرما کی آمد کیساتھ گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اور سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیامحکمہ موسمیات کے مطابق سکھر میں درجہ حرات 42سینٹی گریڈ رہا گرمی میں اضافے کے بعد لوگوں نے پا رکوں میں ڈیرے ڈال کر چھاؤں اور ٹھنڈے مشروبات کا سہارا لینا شروع کر دیاگرمی کے باعث شہر کے تجارتی و کاروباری مراکزمیں بھی لوگوں کا رش کم رہا اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی شہر میں گرمی کے اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور ریٹ میں بھی تحاشہ اضافہ ہو جانے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :