پاکستان وائلڈ لائف فاوٴنڈیشن اور صوبائی ادارہ لائلپور عجائب گھر کے درمیان مفاہمت پر دستخط

بدھ 22 مئی 2013 17:29

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مئی 2013ء ) پاکستان وائلڈ لائف فاوٴنڈیشن اور پنجاب گورنمنٹ کے ادارہ لائلپور عجائب گھر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔اس معاہدے کا مقصد ساندل بار میں مختلف تعلیمی،تخلیقی اور تحفظ جنگلاتِ زندگی کی سرگرمیوں پر عملدآمد کے لئے موثر کام کرنا ہے۔طلبہء وطالبات اور شہریوں میں مثبت سوچ،ذمے دار رویہ اور شہری وجنگلاتِ زندگی کی رہائش گاہ کا پائیدار استعمال کے لئے کام کرنا شامل ہیں۔

لائلپور عجائب گھر 2009ئمیں قائم ہوا۔

(جاری ہے)

یہ ادارہ صوبہ پنجاب کا منفرد ثقافتی اور قدرتی ورثے سے مالا مال ساندل بار دھرتی فیصل آباد میں واقع ہے۔اس میوزیم میں تقریبا 2ملین سال پرانی کتابوں کا بڑا مجموعہ اور علاقہ میں نباتات،جاندار کی شکل میں ثقافتی و قدرتی تاریخ موجود ہے۔لائلپور عجائب گھر میں مختصر کورس،ثقافتی ورثہ، مینجمنٹ سائنسزاور ایک سال پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (PGD)فراہم کرنا اورسکولوں،کالجوں،یونیورسٹیز کے طالب علموں کے ذریعے ثقافتی روایات کو اجاگر کرنا ہے۔ان اداروں کے سربراہان پروجیکٹ ڈائریکٹرلائلپور میوزیم میاں عتیق احمد اور ڈاکٹر وسیم احمد خان چیئرمین پاکستان وائلڈلائف فاوٴنڈیشن نے دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :